طنزیات لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
طنزیات لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 1 نومبر، 2015

بے چارہ (6)۔


بے چارہ (6)




’’بیٹا پیدا ہوا تھا، ماموں جی! تھوڑی دیر بعد فوت ہو گیا‘‘ فون پرداماد کی غم میں ڈوبی ہوئی آواز ابھری۔ 

لالہ مصری خان بیگم سمیت بیٹی کے گھر پہنچے، بچوں کو دلاسا دیا، نومولود کی میت کو غسل دیا، کفن پہنایا،  بیٹے کو بھیجا کہ قبر کھدوائے۔ بیٹی اور داماد سے کچھ مشاورت کی اور جنازے کی نماز کا وقت طے کر لیا۔ محلہ داروں، دوستوں اور قریبی عزیزوں کو خبر کر دی اور یہ بھی کہہ دیا کہ جو سہولت سے پہنچ سکے پہنچ جائے۔ مولوی صاحب کو بھی اطلاع دے دی، انہوں نے کہا میں پہنچ جاؤں گا۔

اعلان کے مطابق نماز کا وقت ہو گیا، مولوی صاحب نہیں پہنچے تھے۔ کوئی پانچ منٹ اوپر ہوئے ہوں گے کہ حاضرین سے ایک ’’مولانا‘‘ لالہ مصری خان کے پاس آئے اور فرمانے لگے: ’’آپ کے مولوی صاحب تو نہیں آئے، ہم جنازہ پڑھا دیں؟‘‘ لالہ نے کہا: ’’ذرا سا انتظار اور کر لیتے ہیں۔‘‘ مولانا گویا ہوئے: ’’پتہ نہیں کتنا انتظار کرنا پڑے!‘‘ لوگوں کی توجہ ان کی گفتگو پر لگی تھی۔ لالہ خاموش رہے مگر ان کے چہرے کے تاثرات کو دیکھ کر مولانا  صاحب ادھر ادھر ہو گئے۔ 

لالہ مصری خان نے وہاں موجود لوگوں کو ، جو پچاس سے زیادہ نہیں ہوں گے، متوجہ کیا اور بلند آواز میں بولے: ’’دوستو! میں مولوی صاحب کا انتظار صرف اس لئے کر رہا  ہوں کہ انہیں نماز پڑھانے کا کہہ چکا ہوں۔ وہ آتے ہوں گے، کوئی مسئلہ ہوتا، تو مجھے ضرور بتاتے۔ پھر بھی ہم زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔ چند منٹ اور دیکھ لیتے ہیں، وہ نہیں آتے تو نماز میں خود پڑھاؤں گا۔ جو دوست بہت جلدی میں ہیں انہیں اجازت ہے!‘‘ اتنے میں مولوی صاحب کی موٹر سائیکل سڑک سے اتر کر آتی دکھائی  دی۔

نماز ہو چکی تو ہم نے دیکھا کہ ’’مولانا‘‘ صاحب وہاں نہیں تھے۔ 


محمد یعقوب آسیؔ ۔۔۔ جمعہ ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۱۵ء

پیر، 3 اگست، 2015

کتاب گھر (9) ۔ عنوانات :ط، ظ، ع، غ

کتاب گھر (9) ۔ عنوانات :ط، ظ، ع، غ

ذیل میں مندرج اردو، فارسی، عربی، ہندی، ترکی کتابوں کے ربط ہیں




طارق یا فتحِ اندلس - عبدالحق حامد (فارسی ترجمہ)
طبقاتِ سلاطینِ اسلام - اسٹینلی لین پول (فارسی ترجمہ)
طبقات الارض - مولوی مرزا مہدی خاں کوکب
طربیۂ خداوندی: پہلا حصہ - دانتے (اردو ترجمہ)
طرۂ امیر: یعنی امیر مینائی کا منتخب کلام اور ان کی شاعری پر تبصرہ مع مختصر سوانح عمری
طریقِ عشق: شرحِ غزلیاتی چند از حافظ - استاد بدیع الزمان فروزان فر
طریق اور تفکرات - رینی ڈیکارٹ (اردو ترجمہ)
طریقت نامہ - خواجہ عمادالدین علی فقیہ کرمانی
طریقۂ حج - مولانا ابوالکلام آزاد
طلسمِ تقدیر: ایک نیم تاریخی افسانہ - سید محی الدین قادری زور
طنزیاتِ ازاد - مولانا ابوالکلام آزاد
طنزیات و مضحکات - رشید احمد صدیقی
طورِ معنیٰ - منشی احمد حسین سحر کاکوروی
طوطی نامہ - ملا غواصی
طوطی نامہ (فارسی + انگریزی)
ظفر کا افسانۂ غم - مولانا عبداللہ فاروقی
ظفرنامہ - منسوب بہ ابوعلی سینا
ظفرنامۂ ہاتفی - عبداللہ ہاتفی
ظہورِ رحمت - شاد عظیم آبادی
ظہیر الدین محمد بابر
عُراضۃ العَروضیین - جمال الدین ابوالفضل محمد قرشی
عارف و زینب - محمد عبدالرحمٰن
عبرت الغافلین - مرزا محمد رفیع سودا دہلوی
عبہرالعاشقین - شیخ روزبہان بقلی شیرازی
عتائقِ وسطِ ایشیاء
عجائب المخلوقات و غرائب الموجودات - محمد بن محمود بن احمد طوسی
عذب البیان - مولوی محمد حسین
عذرا - منشی محمد خلیل الرحمٰن
عراق و ایران - نواب میر اسد علی خان بہادر
عرب اور اہلِ عرب - رچرڈ ایچ سینگر (اردو ترجمہ)
عرب کی موجودہ حکومتیں - شاہ معین الدین ندوی
عرب مصر میں - محمد جمیل الرحمٰن
عربوں کی جہاز رانی - سید سلیمان ندوی
عربی ادب کی تاریخ: حصۂ اول - محمد عبدالاحد
عربی زبان - طاہر سورتی
عربی زبان کے دس سبق
عربی کی پہلی کتاب
عربی کی دوسری کتاب - قاضی میر احمد شاہ رضوانی
عرفانِ ابنِ سینا - سید نورالحق کاوش
عرفانِ جامی - عبدالغفور رجا
عرفانِ حافظ - مرتضیٰ مطہری
عرفان و ادب در عصرِ صفوی: جلد اول - دکتر احمد تمیم داری
عروسِ سخن - رسول جہاں بیگم صاحبہ مخفی بدایونی
عروسِ سخن: المعروف بہ جواہراتِ انیس
عروسِ کربلا - علامہ راشد الخیری
عروسِ مضمون معروف بہ دیوانِ شرم - شمس النساء بیگم شرم
عزم بالجزم - مولوی بشیرالدین احمد دہلوی
عزیز الآخرۃ - مولوی محمد عبدالعزیز
عزیزۂ مصر - مولوی عبدالحلیم شرر لکھنوی
عزیمت و دعوت - مولانا ابوالکلام آزاد
عشقِ مولانا
عصرِ قدیم - مولوی عبدالحلیم شرر لکھنوی
عصمت نامہ - حمید کلانوری
عطرِ دیوانِ حافظ- مولوی ابوالحسن صدیقی بدایونی
عطیۂ اِلٰہی - شفیق لکھنوی
عقابانِ خیبر - عظیم شہبال
عقائد و افکارِ خواجہ: راہنمائے مشکلاتِ دیوانِ حافظ - عبدالعلی پرتو علوی (فارسی)
علاج الغربا
علمی اردو لغت - وارث سرہندی
علویانِ طبرستان - دکتر ابوالفتح حکیمیان (فارسی)
علی عادل شاہ کا کاویہ سنگرہ (ہندی)
علیگڑھ کی تعلیمی تحریک - خواجہ غلام السیدین
عمدۃ القواعد - فاتح محمد خان
عناصرِ اربعِ رباعی
عہدِ ابراہیم عادل شاہ ثانی کے متولیانِ ریاست - مولوی سید علی محسن
عہدِ اسلامی کا ہندوستان - سید ریاست علی ندوی
عہدِ عثمانی میں اردو کی ترقی - ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور
عہد ساز لڑکیاں - ایلیسا فورسی (اردو ترجمہ)
عودِ غزل - ڈاکٹر اشرف رفیع
عورت ذات - ملا رموزی 
عورتوں کی انشا - بیگم صفدر علی
عیدین - مولانا ابوالکلام آزاد
غازیانِ ہند - قاضی ظہورالحسن ناظم
غالب - غلام رسول مہر
غالب اور اس کی شاعری - احمدالدین احمد مارہروی
غالب اور اقبال کی متحرک جمالیات - یوسف حسین خان
غالب اور آہنگِ غالب - یوسف حسین خان
غالب اور شاہانِ تیموریہ - خلیق انجم
غالب کے ڈرامے - شوکت تھانوی
غالب کے لطیفے - انتظام اللہ شہابی
غالب نامہ - شیخ محمد اکرام
غالب: ایک مطالعہ - ڈاکٹر علی احمد جلیلی
غالب: حیات اور اردو شاعری کی تنقیدی تحسین - ڈاکٹر سید عبداللطیف
غایت المقصود - سید علی حائری رضوی لاہوری (فارسی)
غدر کے مناظر ایک فرانسیسی عورت کی زبانی - ظفر تاباں
غدر کی ماری شہزادیاں - علامہ راشد الخیری
غرائب الجُمل - نواب عزیز جنگ بہادر
غریب القرآن فی لغات الفرقان
غریبوں کا بہشت - آتش گوجرانوالیہ
غزالی نامہ - جلال الدین ہمائی
غزالی نامہ - جلال ہمائی (فارسی)
غزللر - فضولی (ترکی)
غزلیاتِ شوریدہ شیرازی (فارسی)
غزلیاتِ میر تقی میر
غزلیاتِ نظیری (فارسی)
غزنویانِ متأخر - کلیفرد ادموند بوسورث (فارسی ترجمہ)
غلامی کا انسداد - لیو ٹالسٹائی (اردو ترجمہ)
غلط العوام و متروک الکلام
غلط ننویسیم: فرہنگِ دشواری ہائے زبانِ فارسی
غمِ حُسین (گجراتی رسم الخط میں اردو)
غنی کشمیری: احوال و آثار و سبکِ اشعارِ او - ڈاکٹر ریاض احمد شیروانی (فارسی)
غوث الاعظم - استاد خلیل اللہ خلیلی (اردو ترجمہ)
غوریان - عتیق اللہ پژواک
غیب دان دلہن - مولوی عبدالحلیم شرر لکھنوی